카테고리: Pakistan

سرمایاکاری کے ذریعے مستقل رہائش حاصل کرنے والوں میں ٩٣ فیصد چینی

visa-3653492_960_720

بین الاقوامی سرمایاکاری کے ذریعے کورین مستقل رہائش حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد چینی شہریوں کی ہے

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے گزشتہ سال کے اختتام میں ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق ٢٠١٠ سے ٢٠١٧ تک بین الاقوامی سرمایاکاری کے ذریعے رہائشی ویزا ایف-٢ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد ١٩٠١ جبکہ مستقل رہائشی ویزا ایف-٥ حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد ١٧٠ ہے

مستقل رہائشی ویزا یعنی پی-آر حاصل کرنے والے افراد میں ممالک کی فہرست میں ١٦٢ افراد چینی، کمبوڈین ٣، ہونگ کونگ ٢، امریکی ٢ اور ناروے سے ١ شامل ہیں

Continue reading “سرمایاکاری کے ذریعے مستقل رہائش حاصل کرنے والوں میں ٩٣ فیصد چینی”

تارکین وطن محنت کشوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ، حکومت سے مطالبہ

54255216_2159282257500068_3817992670765121536_n

١٧ مارچ یعنی عالمی انسداد نسل پرستی کے دن کے موقعہ پر غیر ملکی محنت کشوں نے سئول کے مختلف علاقوں میں ریلیوں کا اہتمام کیا اور بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا

احتجاج میں مختلف غیر منصفانہ معاملات جیسا کہ نہ مناسب اجرت، صنعتی حادثات اور جنسی طور پر ہراساں کرنے جیسے سنگین معاملات پر بھی آواز اٹھائی گئی

تارکین وطن محنت کشوں نے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ‘غیر ملکی محنت کشوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے’ اور ‘غیر ملکی محنت کشوں کے خلاف ہونے والی نسل پرستی روکا جائے’ اور اقوام متحدہ کی جانب سے تجویز شدہ ‘رائٹس کنونشن’ پرعمل کیا جائے

Continue reading “تارکین وطن محنت کشوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ، حکومت سے مطالبہ”

صدر من جے ان کا تین جنوب مشرقی ممالک کا دورہ

54198835_2309078199380407_1545552232097775616_n

صدر من جے ان نے ١٠ مارچ سے ١٦ مارچ تک برونائی، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا دورہ کیا

عہدہ سنبھالتے ہی صدر من نے جنوب مشرقی ممالک کی ایسوسیئیشن کے ساتھ مضبوط تعلقات کیلئے کاوشوں کاآغاز کر دیا تھا جبکہ حالیہ دورے کے دوران صدر من نے صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی

صدر من نے برونائی میں دے-رم انڈسٹریز کی ایک تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کی، جس کے بعد پہلی ہی فرصت میں ملائیشیا میں ہونے والے کورین لہر-حلال نمائش میں شمولیت اختیار کی. صدر من نے صنعتی اور ٹیکنالوجی کے تعاون پر دینے کے ساتھ ساتھ کمبوڈیا کے معروف سیاحتی مقام انگکور واٹ کا بھی دورہ کیا جبکہ کوریا کی جانب سے حالیہ پر اس مقام کی تعمیر نو کا کام بھی جاری ہے

کورین حکومت کی جانب سے کورین-جنوب مشرقی ممالک کے مذاکراتی تعلقات کے قیام کی تیسری سالگرہ کے موقعہ پر آئندہ نومبر میں اعلیٰ سطح کے خاص اجلاس کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں

من جے ان حکومت کی اب تک کی سب سے بڑی انٹرنیشنل کانفرنس میں جنوب مشرقی ممالک کی ایسوسیئیشن کے تمام ممبران کی شرکت متوقع ہے

Continue reading “صدر من جے ان کا تین جنوب مشرقی ممالک کا دورہ”

غیر ملکی محنت کش، دوران کریک ڈاؤن پیش آنے والا حادثہ صنعتی حادثہ قرار

1918

کوریا لیبر ویلفیئر کارپوریشن کی جانب سےاعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف سرکاری کریک ڈاؤن کے دوران بھاگتے ہوئے پیش آنے والے حادثے کو صنعتی حادثے یعنی کام کےدوران پیش آنے والے حادثے کے برعکس حیثیت دی جائے گی

بارہ مارچ کو سرکاری ادارے نے بیان کیا کہ غیر قانونی رہائشپوں کی پکڑ دھکڑ کے دوران جائے وقوعہ سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے پیش آنے والے حادثات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مالکان کو ملازمین کے غیر قانونی قیام کا علم ہونے کی صورت میں، کریک ڈاؤن کے دوران مالک کی ھدایات پر کام کی جگہ سے فرار کی کوشش یا کوئی بھی ایسی حرکت جو کام سے مماثلت رکھتی ہو، ان تین صورتوں میں پیش آنے والے حادثات کو صنعتی حادثات کے طور پر تسلیم کیا جائے گا. اگر اس بات کی تشخیص ہوجائے کہ کوئی شخص مالک کے دباؤ یا نگرانی میں فرار ہوتا ہے تو اس صورت میں صنعتی حادثاتی معاوضہ حاصل کیا جا سکتا ہے

فرار ہونے کے دوران کسی املاک یا گاڑی وغیرہ کا نقصان ہونے کی صورت میں، خود کو نقصان پہنچانے، کسی بھی مجرمانہ کاروائی یا کسی بھی ذاتی عمل کے تحت پیش آنے والے نقصان کے حوالے سے صنعتی حادثاتی انشورنس کی اہلیت برطرف کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے

کوریا لیبر ویلفیئر کارپوریشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران جائے وقوعہ سے فرار ہونے والے غیر قانونی رہائشیوں کو نقصان کی صورت میں کسی قسم کا معاوضہ فراہم نہیں کیا جائے گا Continue reading “غیر ملکی محنت کش، دوران کریک ڈاؤن پیش آنے والا حادثہ صنعتی حادثہ قرار”

نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بڑا اضافہ، فی کس دو لاکھ نوے ہزار وان تک

child-865116_960_720

تیرہ مارچ کو وزارت تعلیم اور وزارت برائے اعدادوشمار نے بیان کیا کہ گزشتہ سال یعنی ٢٠١٨ میں نجی تعلیمی اداروں میں  فی کس ماہانہ اخراجات ٢٠١٧ کی نسبت سات فیصد اضافے کے ساتھ دو لاکھ اکیانوے ہزار تھے

گزشتہ برس طلباء کی تعداد ٢٠١٧ کی نسبت اڑھائی فیصد کم یعنی ڈیڑھ لاکھ تھی جبکہ تعلیمی اخراجات تقریباً ساڑھے چار فیصد اضافے کے ساتھ آٹھ سو ارب وان تھی

نجی تعلیمی اداروں کے اخراجات میں مسلسل چھ برس سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے لیکن اس مرتبہ ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے

آمدن کی بنیاد پر نجی تعلیمی اداروں کے اخراجات میں فرق اوسط آمدن سے تقریباً پانچ فیصد زیادہ رہا جو کہ ٢٠١٧ سے مماثلت رکھتا ہے

Continue reading “نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بڑا اضافہ، فی کس دو لاکھ نوے ہزار وان تک”

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

cheese-2725235_960_720

رواں سال کے آغاز سے کھانے پینے کی چیزوں میں بلا تعطل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

ریسٹورنٹس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب مارچ سے آئس کریم، بریڈ، لال مرچ پیسٹ، سویا بین پیسٹ وغیرہ کے نرخوں میں بھی اضافے کا امکان ہے

بریڈ اور کیک وغیرہ کی قیمتوں میں اوسط پانچ فیصد،آئس کریم کی قیمت میں بیس فیصد جبکہ لال مرچ پیسٹ، سویا بین پیسٹ وغیرہ جیسی اشیاء کی قیمتوں میں چھ سے نو اضافہ متوقع ہے

روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کورین حکومت سے مناسب حکمت عملی کا مطالبہ کرتا دکھائی دے رہا ہے

Continue reading “اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ”

‘امیگرنٹ لیبر ایسوسی ایشن’ لیبر لاء میں اصلاحات کے مخالف

fist-41490_960_720

امیگرنٹ لیبر گروپوں نے لیبر لاء میں اصلاحات کی مخالفت کرتے ہوئے غیر ملکی محنت کشوں کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

چھ مارچ کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور تارکین وطن محنت کشوں کی تنظیموں نے اجتماعی سرگرمی کےتحت سؤل جونگ-نو میں پریس کانفرنس کا انقعاد کیا جس میں مندرجہ ذیل مطالبات کئے

پریس کانفرنس میں بیان کیا گیا کہ ویزا کی بیشتر اقسام میں تارکین وطن محنت کشوں کو کام کی جگہ تبدیل کرنے کی اجازت بھی میسر نہیں جبکہ مکمل طور پر ان کا انحصار مالکان پر ہی ہوتا ہے، اور یہ کہ تارکین وطن محنت کش بد ترین طبقے میں شمار ہوتے ہیں اور نہ ہی بنیادی حقوق کا کوئی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے

ساتھ ہی ساتھ  بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے بنیادی معاہدے کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا گیا  اور تارکین وطن محنت کشوں کے خلاف ہونے والے تعصب کی منفی کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ لیبر کےحقوق کی فراہمی اور آزادانہ طور پر لیبر یونین میں شمولیت کے حق کی فراہمی کی ضمانت کا بھی مطالبہ کیا

Continue reading “‘امیگرنٹ لیبر ایسوسی ایشن’ لیبر لاء میں اصلاحات کے مخالف”