کورین حکومت کی جانب سے ١٣ مئی سے ہائی اسکول تیسرے سال کی اسکول میں باقاعدہ کلاسز کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، جو کہ مزید ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہو چکا ہے
١١ مئی کو سامنے آنے والے بیان کے مطابق سیؤل کے علاقے اتیوون میں موجود کلبوں میں وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث طلباء کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے باقاعدہ کلاسز کا آغاز ٢٠ مئی تک یعنی ایک ہفتہ تاخیر سے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
ہائی اسکول تیسرے سال کے طلباء ٢٠ مئی سے، ہائی اسکول دوسرا سال، پرائمری اسکول پہلا اور دوسرا سال اور کنڈر گارٹن کے طلباء ٢٧ مئی سے اسکول جاییں گے، جبکہ اس کے علاوہ تمام طلباء جون سے کلاسز کا آغاز کریں گے
تعلیمی سال کے مطابق باقاعدہ کلاسز کا آغاز مزید تاخیر کا شکار بھی ہو سکتا ہے
وزارت تعلیم نے ہائی اسکول تیسرے سال کے علاوہ تمام کلاسز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان ٢٠ مئی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے
یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ وغیرہ کے شیڈول میں فی الحال کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا
<고3 등교 20일로 연기>
한국 정부가 13일로 예정됐던 고등학교 3학년의 첫 등교수업을 1주일 더 연기하기로 결정했다.
5월 11일, 이태원 클럽발 지역감염 확진자가 급증하는 상황에서 교육부는 학생의 안전을 보장하기 위해 고3 학생의 등교수업을 5월 20일로 1주일 연기하는 것이 불가피하다고 밝혔다.
고3 20일 등교에 이어 고2와 중3, 초 1~2학년과 유치원생이 27일 등교하고 그 외 학년은 6월 등교가 유력하다.
학년별 등교 수업 시작일이 또다시 연기될 가능성도 남아있다.
교육부는 고3 외 구체적인 등교 일정은 20일 다시 발표하겠다는 계획이다.
수능 등 대입 일정의 추가적인 변경은 없다.