کووڈ ١٩سیلف قرنطینہ کی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیلئے ٢٧ اپریل سے سیفٹی بینڈ باندھنا لازمی قرار دیا گیا ہے
٢٤ اپریل کو کورین حکومت نے سیلف قرنطینہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہونے کی صورت میں پولیس اور مقامی پبلک نمائندگان کی تصدیق کے بعد سیلف قرنطینہ کی بقیہ مدت کے دوران سیفٹی بینڈ کے استعمال کے ذریعے دیکھ بھال کرنے کا اعلان کیا ہے
سیفٹی بینڈ باندھنے سے انکار کرنے کی صورت میں سیلف قرنطینہ سے حکومت کی جانب سے مختص کردہ قرنطینہ سینٹر میں بقیہ وقت گزارنا ہو گا، اور اخراجات بھی خود ہی برداشت کرنا ہوں گے
حکومت کی جانب سے سیلف قرنطینہ سمارٹ فون ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے ایک مخصوص دوراںئے تک فون استعمال نہ ہونے کی صورت میں ایک نوٹیفکیشن بھیجا جاتا ہے، نوٹیفکیشن نہ دیکھنے کی صورت میں ایک اہلکار کے ذریعے تصدیق کی جائے گی
ایک طرف یکم اپریل سے کوریا میں داخل ہونے والے تمام افراد کیلئے قرنطینہ لازم قراردیئے جانے کے بعد ١ تا ١٨ اپریل سیلف قرنطینہ کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ملک بدر ہونے والے غیر ملکی طلباء اور محنت کشوں کی کل تعداد ٨ ہے
قرنطینہ مرکز میں رہنے سے انکار کرنے والے ٤ غیر ملکی ملک بدر ہوئے، جبکہ ٢٩ غیر ملکیوں کو جبراً قرنطینہ سینٹر بھی منتقل کیا گیا
<자가격리 위반자 27일부터 안심밴드 착용해야>
코로나19 자가격리 위반자는 4월 27일부터 안심밴드를 착용해야 한다.
4월 24일, 한국 정부는 자가격리 지침 위반 시 공무원과 경찰이 출동해 위반 사실을 확인하고, 남은 격리 기간 안심밴드를 착용토록 해 관리할 방침이라고 밝혔다.
안심밴드 착용을 거부하는 위반자는 자가격리에서 시설격리로 격리조치가 변경되고, 비용도 본인이 부담해야 한다.
정부는 또 자가격리 앱을 개선해 일정 시간 휴대전화에 움직임이 없으면 알림창이 뜨게 하고, 격리자가 이를 확인하지 않으면 전담 공무원을 통해 확인하도록 했다.
한편, 모든 입국자에 대한 의무적 격리가 시행된 4월 1일부터 18일까지 자가격리 조치를 위반해 추방된 유학생과 이주노동자는 모두 8명이다.
격리시설 입소를 거부했다가 추방 조치된 외국인은 4명, 격리에 동의하지 않아 강제 송환된 외국인도 29명에 달했다.