رواں برس 21 اکتوبر سے وزارت انصاف کی جانب سے رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے غیر قانونی غیر ملکیوں کے حوالے سے پری رپورٹ سسٹم کا نفاز کیا جا رہا ہے
غیر قانونی رہائشیوں کی واپسی کو حوصلہ افزائی دینے کیلئے اب تک کورین حکومت ایک ایسے نظام پر عمل کر رہی تھی جس کے تحت غیر قانونی رہائشی جب چاہے ائیرپورٹ میں موجود امیگریشن آفس میں درخواست سے کر رضاکارنہ طور پر واپس جا سکتے تھے
اس نظام کے نفاز کے حوالے سے کورین وزارت انصاف نے وضاحت کے طور پر گزشتہ سولہ ستمبر کو چھنگوون شہر میں پیش آنے والے حادثے کا ذکر کیا جس میں ایک غیر ملکی شخص پرائمری اسکول پہلے سال کے طالب علم ایک بچے کو گاڑی سے ٹکر مار کر مدد کرنے کی بجائے موقع واردات سے فرار ہو گیا اور حادثے کے ٹھیک 18 گھنٹے کے اندر اندر ملک سے بھی فرار ہو گیا. ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ اکثر اوقات ائیرپورٹ پر رضاکارانہ روانگی کی درخواست دیتے ہوئے تاخیر کی وجہ سے فلائٹ چھوٹ جانے کے واقعات بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں
مستقبل میں غیر قانونی شہریوں کیلئے لازم ہو گا کہ کوریا سے واپس جانے کیلئے متوقع روانگی سے 3 سے 15 دن پہلے قریبی امیگریشن آفس یا فارن افیئرز بیورومیں ٹکٹ اور پاسپورٹ جمع کروانے کے بعد تحقیق اور تفتیش کے بعد کوریا چھوڑ سکیں گے
رضاکارانہ روانگی کیلئے متعلقہ امیگریشن آفس یا فارن افیئرز بیورو میں 14 اکتوبر سے درخواستیں وصول کی جائیں گی
<미등록 이주민 자진출국 ‘사전 신고제’ 시행>
법무부가 10월 21일부터 자진출국 이주민에 대한 ‘사전 신고제’를 시행한다.
그간 대한민국 정부는 미등록 이주민의 자발적인 출국을 유도하기 위해 출국 당일 공항에서 자진출국을 허용하는 제도를 시행해왔다.
지난 9월 16일 경상남도 창원시에서 초등학교 1학년 어린이를 승용차로 친 뒤 구호조치 없이 달아난 용의자가 사고 발생 18시간 만에 인천공항을 통해 해외로 달아나는 등 악용 사례가 발생하고 있고, 자진신고 처리시간을 고려하지 않고 탑승이 입박한 시간에 공항에 도착해 항공편을 놓치는 사례도 발생하고 있다는 게 법무부의 설명이다.
앞으로는 공휴일을 제외한 출국일 기준 3일에서 15일 전 체류지서 가까운 출입국·외국인관서를 직접 방문해 ‘자진출국신고서’, 여권, 항공권을 제출하고 심사를 거친 후에 출국할 수 있게 된다.
체류지 출입국‧외국인관서는 10월 14일부터 자진신고 접수를 시작한다.